اسلام اور ایران کی ترقی و استقلال امریکی حکام کی پریشانیوں کا سبب
خطیب جمعہ تہران:
اسلام اور ایران کی ترقی و استقلال امریکی حکام کی پریشانیوں کا سبب
نیوزنور26مئی/تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی و پیشرفت سے سخت پریشان اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’ آیت اللہ امامی کاشانی‘‘ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام اسلام اور ایران کی ترقی وپیشرفت سے بری طرح سیخ پا ہیں کہا کہ وہ اپنی اسی جھنجھلاہٹ کی وجہ سے ایک دن ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن اور اس کی سازشوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔
موصوف خطیب جمعہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام نے ثابت کردیا کہ امریکی حکام کو اسلام سے مشکل ہے اور وہ اسلامی معاشروں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دشمن چاہتے ہیں کہ اُمت اسلامیہ ہمیشہ معاشی لحاظ سے زبوں حالی کا شکار رہے اور اسلامی ممالک بدامنی اور بحرانوں سے دوچار رہیں کہا کہ دشمن جانتے ہیں کہ اسلام اپنی ترقی و پیشرفت کے باعث معاشروں کی عزت و وقار کا باعث بنتا ہے اسی لئے وہ ہمیشہ اس دین الہٰی پر ضرب لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پر ایمان، استقامت اور ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ کرکے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل اُمت اسلامیہ کا ہی ہے اور دشمن نابود ہوجائے گا۔
انہوں نےامریکہ کی ایران اور اسلام کے ساتھ عداوت اور دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران تمام ہتھیاروں کو ترک بھی کردے اور فلسطینیوں کی طرح پتھر سے دفاع کرے پھر بھی دشمن ایران کے خلاف زہر اُگلتا رہے گا۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کی عہد شکنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ قابل اعتماد نہیں ہے۔
خطیب جمعہ تہران نے مزید امریکہ کے جاہل اور بے شعور وزیر خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میزائل کی بحث نہیں بلکہ دین اسلام کی بحث ہے اوروہ انقلاب اسلامی سے ناراض ہیں کیونکہ انہیں اسلام کا استقلال اور مستقل حکمراں پسند نہیں بلکہ انہیں سعودی عرب جیسے حکمراں پسند ہیں جو ہمیشہ ان کے آلہ کار اور غلام بنے رہیں۔
- ۱۸/۰۵/۲۶