شیطان بزرگ امریکہ شامی کردوں اوردمشق حکومت کے درمیان صلاح کا مخالف ہے
دوشنبه, ۱۴ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۴۷ ب.ظ
کرد قانون ساز:
نیوزنور14جنوری/شام کےایک سینئر کردقانون ساز نے انکشاف کیا ہے کہ دمشق حکومت اور کردوں کےد رمیان جاری مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے امریکہ نے ایڈی چوٹی کا زورلگایا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ریزان حودو‘‘نےایک بیان میں کہاکہ دمشق حکومت اور کردوں کےد رمیان جاری مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے امریکہ نے ایڈی چوٹی کا زورلگایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دمشق اورکردوں کے درمیان جاری مذاکرات کو کامیاب ہونے سے روکنے کیلئے واشنگٹن سازشیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس امریکی سازشوں کےباوجود دمشق اورشامی کردوں کے درمیان مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکہ کے خصوصی نمائندے جیمز فریکلن نے کردوں کے نام اپنے بعض پیغاموں میں انہیں یہ مشورہ دیاتھا کہ وہ دمشق حکومت کےساتھ مذاکراتی عمل کو ترک کریں۔
- ۱۹/۰۱/۱۴