20ہزار امریکی قابض فوجیں عراق میں موجود ہیں
عراقی تجزیہ کار:
نیوزنور14جنوری/عراق کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ملک کے الانبار ،اربیل اور کرکوک جیسے علاقوں میں امریکہ نے بیس ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے جوعراق پر امریکی ناجائز قبضے کو ظاہر کرتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق المعلومہ نیوز ایجنسی کےساتھ انٹرویو میں ’’ہاشم الکاندی‘‘نےکہاکہ ملک کے الانبار ،اربیل اور کرکوک جیسے علاقوں میں امریکہ نے بیس ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے جوعراق پر امریکی ناجائز قبضے کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سمارا ،فلوجہ اور الانبار کے قریب پیٹرولنگ مشن کے ذریعے واشنگٹن حکومت عراق میں اپنی فوجی موجودگی کو ظاہرکرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بغداد میں امریکی افواج کی پیٹرولنگ اور فوجی طیارے کے ذریعے مائیک پومپیو کی عراق آمد اس بات کی اوراشارہ کررہی ہے کہ امریکہ عراق پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کررہاہے۔
انہوں نے کہاکہ مائیک پومپیو اورٹرمپ کے عراق دورے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ ،عراق میں دہشتگردی کے خلاف کوئی مشاوراتی یا تربیتی کردار ادا نہیں کررہا۔
انہوں نےکہاکہ شام سے امریکی افواج کو عراق میں تعینات کرنے کے امریکی منصوبے کے ذریعے واشنگٹن عراق کے ہمسایہ ممالک کو دھمکانے کی کوشش کررہی ہے۔
ہفتے کے روز اسی طرح کے ایک بیان میں ایک سینئر عراقی قانون ساز نے انکشاف کیا کہ بغداد میں تعینات امریکی افواج میں اسرائیلی انٹلی جنس فورس بھی موجود ہیں۔
علوی جاوش نے کہاکہ عراقی پارلیمنٹ کی قومی اوردفاعی کمیٹی دارالحکومت میں امریکی افواج کی موجودگی کی تحقیقات کرےگی۔
- ۱۹/۰۱/۱۴