نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

شکست امریکہ کا مقدر بن چکی ہے

دوشنبه, ۱۴ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۴۱ ب.ظ


عبدالباری اتوان:

نیوزنور14جنوری/عرب دنیا کے ایک کہنہ مشق تجزیہ کار اورروزنامہ رائےالیوم کے مدیر اعلیٰ نےکہا ہے کہ پولینڈ کےد ارالحکومت وارسا میں امریکہ کی قیادت میں ہونے والی ایران مخالف کانفرنس کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’عبدالباری اتوان‘‘نےکہاکہ پولینڈ کےد ارالحکومت وارسا میں امریکہ کی قیادت میں ہونے والی ایران مخالف کانفرنس کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراس کے یورپی وعلاقائی اتحادیوں کو شامی حکومت کو گرانے میں ذلت آمیز شکست ہوئی اس لئے انہیں اس بات کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک عالمی طاقت ہےجس کے خلاف امریکہ کاکوئی بھی اقدام کبھی کامیاب نہیں ہوپائےگا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے فوکس نیوز کےساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاکہ امریکہ کی قیادت میں آئندہ ماہ پولینڈ کےدارالحکومت وارسا میں ایران اور مشرق وسطیٰ پر ہونےوالی اجلاس کی وہ قیادت کریں گے۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران  نے تہران میں ایک سینئر پولینڈ کے سفارتکار کو طلب کرکے اس مجوزہ کانفرنس پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق یہ ایک اشتعال انگیز قدم ہے۔

واضح رہے کہ خلیجی ممالک کےدورے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ ہفتے  کو پولینڈ میں ایک عالمی کانفرنس کا میزبانی کا اعلان کیاتھا جس کا مقصد ایران کے خلاف ایک متحد محاذ کھڑا کرنا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی