علاقائی مسائل کے حل میں ایران کے کردار کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا
سینئر پاکستانی سیاستدان-
نیوزنور14جنوری/پاکستان کی ایک سینئر سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل خاص کر افغان مسئلےکو حل کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ’’حنا ربانی‘‘نےکہاکہ علاقائی مسائل خاص کر افغان مسئلےکو حل کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقےکی اہم طاقت ہے اور علاقائی مسائل خاص کر افغان بحران کو اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعاون کرکے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بات زوردیتےہوئے کہی کہ علاقے میں امریکہ کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اسے اس علاقے سے فوری طور پر نکل جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ایران ،افغانستان اورچین پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کےحامل ہیں اس لئے پاکستان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے سے پہلے اسلام آباد کو ان تینوں ممالک کےساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۴