ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں احمقانہ اقدام ہیں
اطالوی تجزیہ کار:
نیوزنور14جنوری/ایک اطالوی اقتصادی ماہر نے امریکہ کی ایران مخالف یکطرفہ پابندیوں کو احمقانہ قراردیتےہوئےخبردار کیا ہےکہ واشنگٹن تیل سے مالامال مشرق وسطیٰ علاقے پر اپنا تسلط برقراررکھنے کی کوشش کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق’’سٹیلا قبیلی‘‘نےامریکہ کی ایران مخالف یکطرفہ پابندیوں کو احمقانہ قراردیتےہوئےخبردار کیا ہےکہ واشنگٹن تیل سے مالامال مشرق وسطیٰ علاقے پر اپنا تسلط برقراررکھنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی ایران مخالف پابندیاں ایک اسٹریٹجک غلطی ہے اورمیں پوری طرح سے ان پابندیوں کو مسترد کرتی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ایران جیسے طاقتور ملک پر پابندیاں عائد کرکے تیل سےمالامال اس اسٹریٹجک علاقے پر اپنا تسلط برقراررکھنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ہر حال اورکسی بھی قیمت پر خلیج فارس تیل کے وسائل پر اپنا کنٹرول چاہتاہے۔
اسی طرح کےبیان میں منگل کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب سربراہ اصحاق جہانگیری نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں اور دباؤ کی پالیسی ناکام ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے القاعدہ اورداعش جیسے تکفیری گروہوں کو وجود میں لایا لیکن اسلامی جمہوریہ نے امریکہ کے ان پراکسی دہشتگردوں کو کچلنے میں اہم کردارادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اس بات کو تسلیم کرچکا ہےکہ اس نے علاقے میں تنازعات پرسات ٹریلین ڈالر خرچ کئے تاہم اپنے مقاصد پھر بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقتصادی محاصرہ زیادہ دیر تک ٹکنے والا نہیں ہے کیونکہ پابندیاں غیر منصفانہ اورانہیں اقوام عالم کی حمایت حاصل نہیں ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۴