نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

 نیوزنور12جنوری/اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند تنظیموں کے بعد صہیونی ریاست کا میڈیا بھی مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے الخان الاحمر میں فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی اشتعال انگیز مہم میں پیش پیش ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار’’یسرائیل ہیوم‘‘ نے اپنی رپورٹ میں‌ الخان الاحمر سے فلسطینیوں کو زبردستی باہر نکالنے میں تاخیر کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا  کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے 19 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ عن قریب الاخان الاحمر سے فلسطینیوں کو نکال باہر کریں گے مگر کئی ہفتے گذر جانے کے بعد اس اعلان پرعمل درآمد نہیں ہوا ہےاور ایسا لگتا ہے کہ حکومت فلسطینی بدوئوں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے۔

اسرائیلی اخبار نےالخان الاحمر قصبے کو فلسطینیوں کی غیر قانونی بستی قرار دیتے ہوئے دعویٰ‌کیا کہ دس سال قبل فلسطینیوں نے وہاں پر اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے یہ بستی تعمیر کی تھی اور اس دعوے کے مطابق الخان الاحمر میں فلسطینی آبادی سابق فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض کا منصوبہ تھا جس کا مقصد سیکٹر C میں فلسطینی آبادی میں اضافہ کرنا اور اس سیکٹر پر تزویراتی اہمیت کو فروغ دینا تھا۔

اخبار نے  لکھا ہے کہ الخان الاحمر میں فلسطینی آبادکاری کے لیے برطانیہ، اٹلی اور یورپی یونین کی طرف سے مالی مدد فراہم کی گئی تھی۔

 اخباری رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے الخان الاحمر سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے ساتھ ان کی آباد کاری کا منصوبہ تیار کیا تھا وہاں سے نکالے جانے والے فی خاندان کو زمین، بنیادی ڈھانچے کی سہولت اور 5 لاکھ شیکل نقد امداد دینے کا اعلان کیا مگر اس پرعمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی