نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


صیہونی تجزیہ کار :

نیوز نور 26مئی /ایک صیہونی تجزیہ کار  نے فلسطین کی تحریک مقاومت حماس کی میزائل طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل جنگ میں مقاومت کے میزائل  تمام مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بناکر وہاں  کہرام مچا سکتے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی روزنامہ معاریو کے تجزیہ کار’’تال لیف رام‘‘نے فلسطین کی تحریک مقاومت حماس کی میزائل طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل جنگ میں مقاومت کے میزائل  تمام مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بناکر وہاں  کہرام مچا سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی تحریک مقاومت حماس کی طاقت میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ کسی بھی مستقبل جنگ میں  اس کی یہ میزائل طاقت  مقبوضے علاقے کے ذرے ذرے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  حماس نے دور تک مار کرنے والے  میزائل بھی تیار کرلئے ہیں جو صیہونی رژیم کی سیکورٹی کیلئے سب سے بڑ اخطرہ ہیں۔

اسے قبل صیہونی حکومت کے ایک فوجی ذرائع نے  حماس کی طاقت کو اسرائیل کے ائیرنڈوم سسٹم کیلئے بھی خطرناک قراردیتے ہوئے کہاکہ ایسے جدید قسم کے میزائل حماس کے پاس موجود ہیں جو ہمارے آئیرڈیفنس نظام کیلئے  خطرہ بن سکتے ہیں ۔

ذرائع نے اعتراف کیا کہ حماس کےیہ میزائل انتہائی خطرناک  اوراپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ  بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اوراس بات کے قوی امکانات ہیں کہ  تحریک حماس آئندہ جنگ میں  ان میزائلوں کو اسرائیل کے خلاف استعمال کرےگا ۔

صیہونی ذرائع نے کہاکہ حماس نے اپنے ہتھیاروں کے ذخائر کو اپڈیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اورا سکے پاس موجود کم فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل  بڑی مقدار میں دھماکہ خیز اپنا ساتھ لے جاسکتے ہیں اوراپنے ہدف پر لگنے کے بعد بڑی تباہی کا  باعث بن سکتے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی