لبنان اورشام کے مفادات ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں
جمعه, ۱۱ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۳:۳۴ ب.ظ
سینئر لبنانی رکن پارلیمنٹ:
نیوزنور11جنوری/لبنان کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ لبنان اورشام کے مفادات ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اس لئے حکومت بیروت کو دمشق کےساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’اصیرن‘‘نے لبنان اورشام کے مفادات ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اس لئے حکومت بیروت کو دمشق کےساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ہیں اورلبنان میں کوئی اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا۔
انہوں نے کہاکہ شام کےساتھ اعلیٰ سطحی تعلقات کو دوبارہ بحال کئے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام پر تباہ کن جنگ مسلط کرنے کے باوجود یہ ملک دیرے دیرے استحکام کی اوربڑھ رہا ہے۔- ۱۹/۰۱/۱۱