شام میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت قابل مذمت ہے
جمعه, ۱۱ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۲۱ ب.ظ
کیوباکے سیاستدان:
نیوزنور11جنوری/کیوبا کے ایک سیاستدان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام میں کیوبا کے سفیر ادریس مایاکےساتھ ملاقات میں ’’ریکارڈو قبریساس‘‘دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک شام میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں فروغ دونوں ممالک کی عوام کے مفادمیں ہے۔
اس ملاقات میں شامی سفیر نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی مہم کامیابی کےساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ تمام سطحوں پر شام اورکیوبا کے تعلقات میں مزید فروغ کی ضرورت ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۱