عالمی برادری ٹرمپ کی نام نہاد سنچری ڈیل کو ناکام کرنے میں کرداراداکرے
روسی عہدیدار:
نیوزنور11جنوری/روس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی نام نہاد سنچری ڈیل کو عالمی سطح پر مسترد کئے جانے کی ضرورت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’الیگزندر شولگن‘‘نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی نام نہاد سنچری ڈیل کو عالمی سطح پر مسترد کئے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے شام کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ممالک اس عرب ملک کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں مغرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے بارہا گذشتہ سالوں کےدوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جس کی اوپی سی ڈبلیو کی طرف سے آزادانہ تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک نے عرب جمہوریہ شام کے تئیں جو پالیسی اپنائی ہے وہ منافقانہ ہے۔