رہبرمعظم کی قیادت میں مقاومتی فورسز نے امریکہ ،اسرائیل اورمغرب کے شیطانی گٹھ بندن کو ذلت آمیزشکست دی ہے
ممتاز عراقی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور11جنوری/عراق کی جماعت علماء کے سربراہ نے کہا ہے کہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای کی قیادت میں اسلامی ممالک کی طاقت وقدرت کے سامنے امریکہ ،اسرائیل اورمغرب کا شیطانی گٹھ بندن بے بس ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’شیخ خالد الملا‘‘نےکہاکہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای کی قیادت میں اسلامی ممالک کی طاقت وقدرت کے سامنے امریکہ ،اسرائیل اورمغرب کا شیطانی گٹھ بندن بے بس ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج بعض عرب حکومتیں دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر راضی ہیں جب شام کو تقسیم کرنے کا مغربی منصوبہ ناکام ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی قیادت میں اسلامی فورسز نے خطے میں امریکہ ،اسرائیل اورمغرب کے شیطانی گٹھ بندن کو شکست دی ہے۔
انہوں نےٹرمپ کی نام نہاد سنچری ڈیل اور سعودی عربیہ کی کابینہ میں حالیہ ردوبدل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ سعودی عرب کی مرضی اورحمایت سے اس خطرناک منصوبے کو فلسطینیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ علاقے میں غاصب صیہونی رژیم کا سب سے بڑا محافظ ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۱