نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رائٹرز:

 نیوزنور11جنوری/ رائٹرز نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں جنوبی کوریا کی توانائی کمپنی کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل درآمدات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’رائٹرز نیوز ایجنسی‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کورین عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا جنوری کے آخر میں یا فروری کے شروع میں ایران سے تیل کی خریداری کو دوبارہ شروع کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس،کے، انرجی کے مینجنگ ڈائریکٹر کم جون جو کوریا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری کمپنی ہے، نے کہا کہ کوریائی تیل کمپنی جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں ایران سے تیل خریداری کو شروع کرنے کے لئے پُرامید ہیں۔

انہوں نے امریکی ریاست لاس ویگاس میں منعقدہ الیکٹرانک مصنوعات نمائش کے موقع پر کہا کہ گزشتہ نومبر میں جنوبی کوریا کو امریکی پابندیوں سے استثنی حاصل ہوئی اور اب موجودہ حالات میں ہم فوری طور پر ایران سے تیل خریدنے کے موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں صنعتی امور کے ذرائع  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا جلد ایران سے 2 لاکھ بیرل خام تل پر مشتمل پھلی کھیپ درآمد کرے گا۔

واضح ر ہے کہ جنوبی کوریا چین اور بھارت کے بعد ایرانی تیل لینے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی