نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جمہوریہ چک کے معروف پروفیسر:

نیوزنور10 جنوری/جمہوریہ چک کے ایک معروف پروفیسر نے کہا ہے کہ عراق وشام میں مغرب کی جارحانہ پالیسیاں علاقائی عدم استحکام کا باعث ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’جان کیلر‘‘نےکہاکہ عراق وشام میں مغرب کی جارحانہ پالیسیاں علاقائی عدم استحکام کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک نے اپنے پراکسی دہشتگردوں کے ذریعے نہ صرف عراق، شام بلکہ پورے علاقے کی سیکورٹی کو درہم برہم کردیا ہے۔

انہوں نے روس کی شام اسٹریٹجی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ شام میں اس ملک کے اقدامات علاقائی امن واستحکام کو بحال کرنے پر مبنی ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے مشن کو دنیا کی امن وحریت پسند عوام نے  حمایت کی ہے۔

انہوں نے شام میں امریکی افواج کی موجودگی کو غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین وضوابط کے منافی قراردیتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن انتظامیہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دنیا کے دیگر خطوں پر اپنا تسلط جمانے اور اپنا سامراجی ایجنڈا بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی