سات سالہ شامی جنگ میں دمشق تہران ماسکو اتحاد فتح یاب ہوکر اُبھرا ہے
روزنامہ الحیات:
نیوزنور10 جنوری/لبنان کے مشہور روزنامہ الحیات کے معروف تجزیہ کار نے کہا ہےکہ شام کی سات سالہ جنگ میں امریکہ ،اسرائیل اوران کے اتحادیوں کو شکست جبکہ ایران ،روس اور شام کو اسٹریٹجک فتح حاصل ہوئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’جہاد الخاسم‘‘نےکہاکہ شام کی سات سالہ جنگ میں امریکہ ،اسرائیل اوران کے اتحادیوں کو شکست جبکہ ایران ،روس اور شام کو اسٹریٹجک فتح حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے سابق جارج ڈبلیو بش نے 2003ء میں عراق میں جمہوریت کے قیام کے بہانے اس ملک پر لشکر کشی کی جہاں تاہم امریکہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہاکہ شامی حکومت اپنے اتحادیوں کی مدد سے آہستہ آہستہ دہشتگردوں کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کررہی ہے اور2019ء میں دہشتگردی پر دمشق اوراسکے اتحادیوں کے حتمی فتح یقینی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ شام میں ناکام رہا اوراس سے مجبوراً اس ملک سے نکلنے کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ علاقے کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی جارحانہ اورغیر منتقلی پالیسیوں کے نتیجے میں ان کا علاقائی اثرورسوخ ختم ہورہا ہے جبکہ ایران اورروس کے اثرورسوخ میں ذبردست اضافہ ہورہا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۰