بغداد میں تعینات امریکی افواج میں اسرائیلی جاسوس بھی شامل ہیں
عراقی قانون ساز:
نیوزنور10 جنوری/عراق کے ایک سینئر قانون ساز نے انکشاف کیا ہے کہ بغداد میں تعینات امریکی افواج میں اسرائیلی جاسوس بھی شامل ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی قومی سیکورٹی اوردفاعی کمیٹی کے رکن’’کریم علوی‘‘نے انکشاف کیا کہ بغداد میں تعینات امریکی افواج میں اسرائیلی جاسوس بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بغداد میں امریکی افواج کےساتھ اسرائیلی انٹلی جنس فورسز کو گشت کرکے دیکھاگیا ہے۔
انہوں نے دوہرایاہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی قومی سیکورٹی اوردفاعی کمیٹی بغداد میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی تحقیقات کریں گے۔
جمعرات کو عراقی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی تھی کہ امریکی فورسز بغداد آپریشن کمانڈکےساتھ دارالحکومت میں گشت کررہے ہیں۔
اتوار کو اسی طرح کی ایک رپورٹ میں عراقی ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ امریکہ نے مغربی عراق میں اپنے ایک بڑے فوجی دستے کہ جو پہلے شام میں موجودتھا تعینات کردیا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۱۰