نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امام خامنہ ای :

نیوزنور10 جنوری/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملکی حکام پر زور دیا ہے کہ امریکی اور یورپی حکمرانوں کی گیدڑ بھبکی اور ہرزہ سرائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کیونکہ نہ صرف ان کی دھمکیاں کھوکھلی ہیں بلکہ مغرب کے وعدوں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب  اسلامی ’’ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای‘‘ نے ایران کے مذہبی شہر قم سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے ملکی حکام پر زور دیا کہ امریکی اور یورپی حکمرانوں کی گیدڑ بھبکی اور ہرزہ سرائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کیونکہ نہ صرف ان کی دھمکیاں کھوکھلی ہیں بلکہ مغرب کے وعدوں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے ۔

آپ نے بعض مغربی حکمرانوں کے بے بنیاد بیانات کو مسخروں کی باتوں سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی حکام امریکی اور یورپی حکمرانوں کی ہرزہ سرائیوں کے مقابلے سے پیچھے نہ ہٹیں بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

آپ نے فرمایا کہ ملکی حکام یہ جان لیں کہ مغربی حکمرانوں کی دھمکیوں میں نہ تو  کوئی حقیقت ہے اور نہ ہی ان لوگوں کے وعدے اور معاہدوں پر کئے گئے دستخط میں کوئی صداقت ہے۔

حضرت آیت اللہ  امام خامنہ ای نے  فرمایا کہ امریکہ کی ایران دشمنی کی اصل وجہ اسلامی انقلاب، قومی کی بہادری، نظام سے وفاداری اور انقلاب کے مقاصد پر مخلص ہونا ہے۔

آپ نے اس بات پر زور دیا کہ اس نازک صورتحال میں حکام اور عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہےعوام کو درپیش معاشی مشکلات کا خاتمہ بالخصوص کمزور طبقے کی دیکھ بھال حکام کی ترجیح ہونی چاہئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عوام اور حکام ہوشیار رہیں اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران امریکی پابندیوں کو شیطان بزرگ کے لئے ایک تاریخی شکست میں بدلیں۔

آپ نے فرمایا کہ گزشتہ سال ایک امریکی رہنما نے دہشتگرد عناصر کے اجتماع میں ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نئے عیسوی سال 2019 کا جشن تہران میں منائیں گےایک دور میں صدام نے بھی یہ اُمید کی تھی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر تہران پہنچے گا جبکہ منافقین گروہ کے عناصر نے بھی یہ خیال کیا تھا کہ مرصاد واقعے میں وہ تین دن کے اندر کرمانشاہ سے تہران پہنچیں گے۔

آپ نے فرمایا کہ بعض امریکی حکمران اپنے آپ کو پاگل ظاہر کرتے ہیں تاہم میں اس بات کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکی حکمران حقیقت میں نمبر ون بے وقوف ہیں۔

 آپ نے ایران کی مضبوط معاشی پوزیشن پر بعض مغربی تحقیقاتی مراکز کے اعتراف کا ذکر کرتے ہوئے  فرمایا کہ یہ خود مغرب کی کہی ہوئی بات ہے کہ ایران کے پاس موجود غیرمعمولی صلاحیت نے اسے دنیا کے پانچویں بڑے امیر ملک میں تبدیل کیا ہےلہذا یہ معمول کی بات ہے کہ ایران جیسے امیر ملک پر حاوی نہ ہونے کی وجہ سے وہ غصے میں ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ اللہ کی مدد، عوام کی مقاومت اور حکام کی جد و جہد سے پابندیوں اور مشکلات پر قابو پالیں گے۔

امام خامنہ ای  نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی اور پائندگی جاری رہے گی جبکہ امریکہ اور مغرب میں موجود ایرانی دشمنوں کا انجام صدام جیسا ہوگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی