نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

نیوزنور9 جنوری/ سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اپنے ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے قطیف پر حملہ کر کے کم سے پانچ عام شہریوں کو شہید اور دو دیگر کو زخمی کر دیاہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشرقی سعودی عرب میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس سعودی فوجیوں نے صوبہ الشرقیہ کے شیعہ آبادی والے علاقے القطیف کے الجش اور ام الحمام نامی آبادیوں پر حملے کرکے پانچ عام شہریوں کو شہید اور دو کو زخمی کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور سعودی فوجیوں نے متعدد رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے بعد قریب زرعی زمین پر اُگی فصلوں کو بھی آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں کے حملے میں پانچ افراد کے شہید اور دو کے زخمی ہونے کی خبرہے جبکہ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرقی سعودی عرب کا شیعہ آبادی والا شہر قطیف سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے اور خاص طور سے بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے سعودی سیکورٹی اداروں کے حملوں کا مسلسل نشانہ بنا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک اس علاقے کے درجنوں بے گناہ عام شہری شہید اور اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سماجی اور سیاسی بے انصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں سیکڑوں دیگر افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی سعودی عرب میں سن دو ہزار گیارہ سے سیاسی اور مذہبی تعصبات اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی بنا پر آل سعود خاندان کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی