شمالی کوریا کے تئیں امریکہ کی پالیسی پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہے
بین الاقوامی امور کے روسی ماہر:
نیوز نور 26مئی /بین الاقوامی امور کے ایک روسی ماہر نے اس بات کےساتھ کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکی حکام کی دھمکیاں ،غصیلے اورکھلی مخاصمت پر مبنی بیانات سے خود امریکہ کے اتحادی پریشان ہیں اورا سطرح کا رویہ اپنا کر امریکہ جزیرہ نماکوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اپنے منصوبے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں’’جال وٹ‘‘نےاس بات کےساتھ کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکی حکام کی دھمکی آمیز بیانات سے خود امریکہ کے اتحادی پریشان ہیں اورا سطرح کا رویہ اپنا کر امریکہ جزیرہ نماکوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اپنے منصوبے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔
امریکہ کے صیہونی نواز صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کےسربراہ کے ساتھ 12 جون کو ہونے والے اجلاس کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا جس پر پونگ یانگ کی طرف سے سخت ردعمل کو دیکھنے میں آیا۔
انہوں نے کم جان کو مخاطب ہوکر کہاکہ تم اپنی جوہری صلاحیت کا ذکر کرتے رہتے ہو لیکن ہمارے جوہری ہتھیار اس قدر زیادہ اور طاقتور ہیں کہ میری دعا ہے کہ ان کے استعمال کے کبھی نوبت نہ آئے۔
روسی تجزیہ نگار نے کہاکہ امریکہ نے شمالی کوریا کے تئیں جو پالیسی اپنائی ہے اسے نہ صرف علاقائی ممالک بلکہ پوری دنیا کی سیکورٹی خطرے سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی اسطرح کی پالیسی نے خودا مریکہ کے اتحادیوں خاص کر جنوبی کوریا کو وپریشان کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ ایک طرف کنگ جان ان کےساتھ مذاکرات کرنے کی بات کہتے ہیں دوسری طرف پونگ یانگ کو فوجی کاروائی کرنے کی دھمکی بھی دیتے ہیں جسے ظاہر ہے کہ شمالی کوریا کے تئیں امریکہ کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا کےساتھ کشیدگی علاقے میں امریکہ کے مفادات کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا کے حکام امریکہ کو ملک کی حالت عراق یا لیبیا جیسے ہونے نہیں دیں گے ۔
- ۱۸/۰۵/۲۶