امریکی اسرائیلی شیطانی گٹھ بندن اسلامی مقاومتی محاذ کے سامنے بے بس ہے
سینئر لبنانی تجزیہ کار:
امریکی اسرائیلی شیطانی گٹھ بندن اسلامی مقاومتی محاذ کے سامنے بے بس ہے
نیوزنور9 جنوری/لبنان کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہےکہ غٖاصب صیہونی رژیم کو شام میں اپنی جارحانہ کاروائی فوری طورپر بند کرنی چاہئے یا ایسی جنگ میں اُترنا چاہئے جس کیلئے صیہونی تیار نہیں ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’عباس اسماعیل‘‘نےکہاکہ غٖاصب صیہونی رژیم کو شام میں اپنی جارحانہ کاروائی فوری طورپر بند کرنی چاہئے یا ایسی جنگ میں اُترنا چاہئے جس کیلئے صیہونی تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے سےصیہونی خوفزدہ وحیرت زدہ ہیں اور وہ ٹرمپ کے اس فیصلے کو اپنی شکست تصور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام سے امریکی افواج کے انخلا کے ٹرمپ کے فیصلے کا مطلب اسلامی مقاومتی محور کی اسٹریٹجک فتح ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام کی سات سالہ جنگ میں امریکہ ،اسرائیل اور ان کے اتحادی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں برُی طرح ناکام رہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں حزب اللہ کی مداخلت کے بعد اس مقاومتی گروہ کی طاقت میں ذبردست اضافہ ہوا ہے جو صیہونیوں کیلئے باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسرائیل کا شیطانی گٹھ بندن کبھی بھی اسلامی مقاومتی محاذ کے خلاف کامیاب نہیں ہوگا۔