عراقی رضاکارفورسز امریکی حملوں کا دندان شکن جواب دینے کیلئےپوری طرح آمادہ ہے
تحریک نجبا عراق کے سیکرٹری جنرل:
نیوزنور9 جنوری/ عراق کی اسلامی تحریک مقاومت النجبا کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراقی رضاکارفورسز امریکی حملوں کا دندان شکن جواب دینے کیلئےپوری طرح آمادہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تحریک مقاومت النجبا کے سیکرٹری جنرل’’شیخ اکرم القابی‘‘ نے یہ بات زوردیتے ہوئے کہی ہے کہ عراقی رضاکارفورسز امریکی حملوں کا دندان شکن جواب دینے کیلئےپوری طرح آمادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اگر عراقی رضاکارفورسز پر حملے کرتا ہے تو ہمارا ردعمل اتنا دردناک ہوگا جس کا امریکیوں نے کبھی تصور نہیں کیاہوگا۔
انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کو عراقی فورسز کی طرف سے دی جانے والی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نےہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کا دفاع کرنے کیلئے ہم یمن میں بھی اپنی فوج کو تعینات کرنے کو بھی پوری طرح آمادہ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ تاہم ہمیں اس بات پر اعتماد ہے کہ انصاراللہ فورسز اکیلے ہی آل سعود ،امریکہ اورصیہونیوں کو شکست دینے کی قدرت رکھتی ہے۔