امریکہ شام سے فوری طورپر نکل جائے
حشد الشعبی کے سینئر کمانڈر:
نیوزنور9 جنوری/عراقی رضاکارفورسز حشد الشعبی کےایک سینئر کمانڈر نےامریکہ سے عراقی سرزمین سے تمام امریکی فوجی اہلکاروں کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’قاسم نسلح‘‘نے امریکہ سے عراقی سرزمین سے تمام امریکی فوجی اہلکاروں کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض رپورٹوں میں یہ کہاجارہا ہے کہ امریکہ نےالانبار اور صلاح الدین صوبوں میں نئے فوجی اڈے قائم کئے ہیں جو عراق کی قومی خودمختاری اورارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے عرا ق سے تمام امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی سرحدوں اورسرزمینوں کو محفوظ رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اورہمیں غیر ملکی افواج کی ضرورت نہیں ہے۔
اسے قبل عراقی حزب اللہ النجبا کے ترجمان نے ٹرمپ کے حالیہ خفیہ عراقی دورے کو عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ کو اس اقدام کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی۔
انہوں نے بغداد حکومت سے مطالبہ کیاتھا کہ وہ عراق سے امریکی افواج کو نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔
- ۱۹/۰۱/۰۹