تکفیری اوراسرائیلی دہشتگردی میں کوئی تفاوت نہیں ہے
لبنانی اعلیٰ عہدیدار:
نیوزنور 8 جنوری/لبنان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کےساتھ کہ صیہونی حکومت اس وقت ہر محاذ پر شکست سے دوچار ہے کہا ہے کہ تکفیری اوراسرائیلی دہشتگردی میں کوئی تفاوت نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈٰیا کےساتھ ایک انٹرویو میں ’’عباس ابراھیم‘‘نے اس بات کےساتھ کہ صیہونی حکومت اس وقت ہر محاذ پر شکست سے دوچار ہے کہا ہے کہ تکفیری اوراسرائیلی دہشتگردی میں کوئی تفاوت نہیں ہے۔
انہوں نے اسرائیل کےساتھ تصادم کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اس کیلئے پوری طرح آمادہ ہیں تاہم غٖاصب صیہونی رژیم لبنان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی ولبنانی فوج اورحزب اللہ کی مشترکہ کوششوں کے باعث آج لبنانی عوام ایک پرامن ماحول میں زندگی گذار رہے ہیں۔
انہوں نے لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی موجودگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے لبنانی حکومت روس اورشام کےساتھ تعاون کررہی ہے۔