دہشتگردی پر شام کی فتح نے تمام علاقائی ممالک کے استحکا م کو دوام بخشا ہے
سینئر لبنانی قانون ساز:
نیوزنور 8 جنوری/لبنان کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ عرب جمہوریہ شام کے ساتھ مضبوط تعلقات لبنان کے قومی مفاد میں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں سینئر لبنانی قانون ساز’’عبدالرحیم مراد‘‘نے عرب جمہوریہ شام کے ساتھ مضبوط تعلقات لبنان کے قومی مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں لبنان اور شام کی ایک اسٹریٹجک پوزیشن ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سماجی تعلقات میں توسیع لبنانی قوم کے مفاد میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا حتیٰ صیہونی حکومت اور امریکہ جیسے اسلام دشمن طاقتوں نے دہشتگردی پر شام کی فتح کو تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی پر شام کی فتح نے تمام علاقائی ممالک کے استحکام کو دوام بخشا ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۹/۰۱/۰۸