اسرائیل ایران جیسے طاقتور ملک کو زیر کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے
اسرائیلی اخبار:
نیوزنور08جنوری/ایک اسرائیلی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں صہیونی کینیسٹ کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے ۵۰ سالہ نقطہ نظر کی تازہ دستاویز کے پیش نظر یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ایران اس سے کہیں طاقتور ہے کہ اسرائیل اسے شکست دے سکے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین سے چھپنے والے عبرانی زبان کے اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ۵۰ سالہ نقطہ نظر کی تازہ دستاویز کا جائزہ لیتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کہ ایران ایک طاقتور ملک ہے جس کے مقابلے میں تل ابیب کھڑا ہے۔
اس یادداشت کے ابتداء میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے اس بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل آئندہ پچیس سال کو نہیں دیکھ پائے گا کہاگیا ہے کہ اسرائیل کو بہت پھونک پھونک کر ایران کے مقابلے میں قدم رکھنا ہوں گے۔
اخبار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں صہیونی ریاست کو مزید طاقتور ہونے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران اسرائیل کا پہلا ایسا دشمن ہے جو حد سے زیادہ خطرناک ہے اور اس سے کہیں زیادہ طاقتور ہے کہ اسرائیل اسے شکست دے سکے۔
واضح رہے کہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تین ماہ آئندہ قبل پچاس سالہ منصوبے پر مبنی دستاویز شائع کی جس میں تاکید کی گئی ہے کہ ایران کو علم و صنعت کے لحاظ سے دنیا کے پہلے سات ملکوں میں قرار پانا چاہیے۔