شاہراہِ ریشم امریکہ کے مقابلے میں ایران اور چین کے مشترکہ تعاون کا اہم ذریعہ
چینی تجزیہ کار:
نیوزنور08جنوری/ چین عرب ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین شاہراہِ ریشم منصوبے کے ذریعے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ تعاون کرسکتے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چین عرب ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ’’چن شان ہوئی‘‘نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہا کہ ایران اور چین شاہراہ ریشم کے ذریعے امریکی اقدامات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے مقابلے میں شاہراہِ ریشم کا منصوبہ ایران اور چین کے مشترکہ تعاون کے مرکز میں بدل سکتا ہے۔
چینی تجزیہ کار نے ایران چین تعاون کو مستقبل میں جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے بیجنگ حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی پابندیوں کے سامنے ایران کو مدد فراہم کرے۔
موصوف تجزیہ کار نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران چین کا دیرنیہ دوست ملک ہے اور یقینی طور پر چینی قیادت شاہراہ ریشم منصوبے کی تکمیل کے لئے مختلف ممالک کی شراکت داری بالخصوص ایران کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران مخالف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقصد تہران حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے جبکہ ایسے اقدامات سے مشرق وسطیٰ کا خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا۔
چن شان ہوئی نے مزید کہا کہ امریکہ ایران پر یکطرفہ پابندیاں لگانے کا حق نہیں رکھتا تاہم عالمی برادری کے اجتماعی تعاون ایسی یکطرفہ پالیسیوں کی روک تھام کے لئے اہم ہے۔
- ۱۹/۰۱/۰۸