امریکہ دمشق مخالف دہشتگردوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے الطنف میں اپنی فوجی موجودگی برقراررکھنے کا ارادہ رکھتا ہے
دفاعی امور کے لبنانی ماہر:
نیوزنور 8 جنوری/دفاعی امور کے ایک لبنانی ماہر نے شام سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن شام کے سرحدی علاقے الطنف میں اپنی فوجی موجودگی کو برقراررکھنے کاارادہ ہے تاکہ دمشق مخالف دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرسکے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’امین حوطات‘‘نے شام سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے سرحدی علاقے الطنف میں اپنی فوجی موجودگی کو برقراررکھنے کاارادہ ہے تاکہ دمشق مخالف دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرسکے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کو احساس ہے کہ الطنف علاقے سے پسپائی کی صورت میں اس علاقے میں موجود دمشق مخالف تکفیری دہشتگردوں کو شامی فوج کے عسکری آپریشن کا سامنا کرنا پڑےگا۔
انہوں نے کہاکہ الطنف علاقے میں دہشتگردوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے امریکہ طویل مدت تک مذکورہ علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کو یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
انہوں نے شام سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے اعلان پر شک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی شام کے الصدقہ علاقے میں بھی یقینی طورپر امریکہ اپنی فوجی موجودگی کو برقراررکھےگا ۔