امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں سے عراقی کردستان اورایران کے تعلقات متاثرنہیں ہوں گے
عراقی کرد قانون ساز:
نیوزنور08جنوری/عراق کے ایک سینئر کرد قانون ساز نے علاقے کی کرد عوام کو امریکہ کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی پالیسیوں کو عراقی کرد کبھی کامیاب نہیں ہونگے دیں گے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ناظم دباق‘‘نے علاقے کی کرد عوام کو امریکہ کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی پالیسیوں کو عراقی کرد کبھی کامیاب نہیں ہونگے دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی کردستان علاقہ تمام ہمسایہ ممالک خاص کر اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھےگا۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں سے کردستان اورایران کے درمیان تجارتی تعلقات متاثر نہیں ہوئے ہیں اوران تعلقات کو مزید وسعت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ قابل اعتماد پارٹنر نہیں ہے اس لئے عراقی کردوں کو اپنے ہمسایہ ممالک خاص کر ایران کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
- ۱۹/۰۱/۰۸