نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران آزاد پانیوں میں امریکی طاقت کو توڑے گا

دوشنبه, ۷ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۳:۲۱ ب.ظ


کہنہ مشق عرب تجزیہ کار:

 نیوزنور 7جنوری/ ایک کہنہ مشق  عرب تجزیہ کار اور رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بحر اقیانوس میں جدید وار شپ فلیٹ بھیجنے کے فیصلے کا مقصد آزاد پانیوں میں امریکی طاقت کو توڑنا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کہنہ مشق  عرب تجزیہ کار اور رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ ’’عبدالباری عطوان‘‘نے اپنے مضمون میں کہا کہ ایران خلیج فارس میں امریکی بحری جہازوں کی موجودگی کے جواب میں ملکی ساختہ وار شپ فلیٹ سہند بحر اقیانوس بھیجے گا جبکہ ایران نے پہلے بھی اپنی میزائل قابلیت سے امریکی پوزیشن کو چیلنج کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو کل سے مشرق وسطٰی اور خلیج فارس کے ممالک کے دورے کا آغاز کریں گے اور ان کا مقصد ایران امریکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ایران کے خطرے کو روکنا ہے۔

رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر نے کہا کہ ایران کی بلسٹیک میزائل خلائی تحقیقاتی کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی پیشرفت امریکہ کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ ایرانی میزائل پروگرام کو روکنے کے لئے بے بنیاد دعووں کا سہارا لیتا ہے کہ جیسا کہ اس نے ایران پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ میزائل پروگرام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ اپنے قائد کے حکم کے مطابق خلیج فارس میں موجود امریکی بحری جہازوں کے جواب میں ایران اپنے جدید بحری جہاز سہند کو بحر اقیانوس بھیجے گا اور یہ امریکہ کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

عرب تجزیہ نگار نے مزیدکہا کہ امریکی حکام ایرانی دھمکیوں سے پریشان ہیں خاص طور پر جب ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر تیل کی برآمدات منقطع ہوئیں تو ایران آبنائے ہرمز کو بند کرے گا اسی وجہ سے امریکی صدر نے ایران پر تیل پابندیوں سے متعلق آٹھ ملکوں کو چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی