اسلامی مقاومت نے سوپر پاور امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے
عصائب اہل الحق کے سربراہ:
نیوزنور7جنوری/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت عصائب اہل الحق کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی مقاومت نے سوپر پاور امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’شیخ الخزالی‘‘نے ایک بیان میں کہاکہ اسلامی مقاومت نے سوپر پاور امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عراق میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا باعث بنی ہے لیکن ہم امریکیوں کو عراق سےفرار ہونے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عراق ہمیشہ سے دشمنوں کی سازشوں کا نشانہ بنا ہوا ہے لیکن ہم نے دشمنوں پر فتح حاصل کرکے انہیں عراق چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی حکومت،عوام اورمقاومتی فورسز نے شیطان بزرگ امریکہ جو سوپر پاور کہلاتا ہے پر سیاسی وعسکری فتح حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی عوام ابتداء سے ہی ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کو مسترد کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سازشوں کو عراقی قوم نے متحدہ ہوکر ناکام کیا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ٹرمپ کے حالیہ خفیہ عراق دورے سے امریکہ کے شوم منصوبے بے نقاب ہوئے ہیں امریکہ چاہتا ہے کہ وہ عراق میں اپنی فوجی بیسز کا استعمال کرکے شام پر حملے کرے لیکن عراقی آئین اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیتا کہ اس کی سرزمین کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہو ۔
- ۱۹/۰۱/۰۷