اسلامی ممالک کو آج ہر دور سے زیادہ باہمی اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے
جمعه, ۲۵ می ۲۰۱۸، ۰۳:۱۰ ب.ظ
ایرانی صدر:
نیوزنور25مئی/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ آج موجودہ صورتحال میں اسلامی ممالک کو ہر دور سے زیادہ باہمی اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے۔
عالمی ارودخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے اردن کے قومی دن کی مناسبت سے شاہ اردن 'عبداللہ الثانی ابن الحسین' کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ آج موجودہ صورتحال میں اسلامی ممالک کو ہر دور سے زیادہ باہمی اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور اردن ایک دوسرے کی مدد سے دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں اردن کے بادشاہ کی صحت بالخصوص اردن کی حکومت اور قوم کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔