فلسطینیوں کے حقوق سے انحراف پر مبنی مؤقف ذلت کا باعث بنے گا
الجزائر ی علماءکونسل کے چیئرمین:
نیوزنور 7جنوری/ افریقی ملک الجزائر کی علماءکونسل کے چیئرمین اور ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت نہ کرنے والے لوگوں کی قومیت، وطنیت اور عقیدہ مشکوک ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک الجزائر کی علماءکونسل کے چیئرمین اور ممتاز عالم دین’’ عبدالرزاق قسوم‘‘ نے فلسطینیوں کی حمایت عرب ممالک کے لیے عالمی تعلقات کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کی حمایت نہ کرنے والے لوگوں کی قومیت، وطنیت اور عقیدہ مشکوک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی لیڈروں کا عرب ممالک کے دورے فلسطینیوں کے حقوق کے سودے بازی پرنہیں ہونےچاہئے۔
موصوف چیئر مین نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق سے بڑھ کر دنیا میں ایسا اور کوئی تنازع نہیں جس کی حمایت کی جائےاور عرب ممالک کو پہلے فلسطینیوں کے حقوق انہیں دلانا ہوں گے۔
عبدالرزاق قسوم نے مزید کہاکہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی ہم سب کے ہیرو ہیں اور ہم کسی صورت میں فلسطینی قوم کے خون سے روگردانی اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔
- ۱۹/۰۱/۰۷