حزب اللہ اور فوج کے درمیان تعاون لبنان کی قومی سلامتی کی ضمانت ہے
حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل :
نیوزنور7جنوری/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے جارحانہ منصوبوں کے خلاف مقاومت کے اپنے راستے کو کبھی ترک نہیں کرےگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ نعیم قاسم‘‘نےکہاکہ حزب اللہ اسرائیل کے جارحانہ منصوبوں کے خلاف مقاومت کے اپنے راستے کو کبھی ترک نہیں کرےگی۔
انہوں نے کہاکہ حزب اللہ اورلبنانی فوج کے درمیان قریبی تعاون عوام کی اسلامی مقاومت اور فوج کو حمایت ملک کےقومی اتحاد امن واستحکام کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج عالمی سطح پر امریکہ اوراسکے اتحادی ذلیل ورسوا ہوئے ہیں ۔
انہوں نے دوہرا یا کہ حزب اللہ لبنان غاصب صیہونی اسرائیل کو لبنان کی خودمختاری کی کی خلاف ورزی کرنے کی کبھی اجازت نہیں دےگی۔
انہوں نے کہاکہ علاقے خاص کر شام اورعراق میں امریکہ اوراسرائیل کے شیطانی گٹھ بندن کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔
- ۱۹/۰۱/۰۷