مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے
سینئر مصری قانون ساز:
نیوزنور7جنوری/مصر کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’مصطفی خالدین حسین‘‘نےکہاکہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں دنیا بھر کے دہشتگردوں کی حمایت پر مبنی امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی پالیسیاں پورے علاقے کے خلاف ایک گھناؤنی سازش تھی۔
انہوں نے کہاکہ مصر عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام اوراسکے اتحادیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام اوراسکے اتحادی شام پر مسلط کردہ جنگ میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے اس عرب ملک کو تقسیم کرنے کی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مصر شام جو عرب دنیا کی ایک اہم طاقت ہے کے ساتھ کھڑا ہے اورہمیشہ کھڑا رہے گا ۔
- ۱۹/۰۱/۰۷