امریکہ ایران مخالف دہشتگرد گروہ ایم کے او کو دوبارہ عراق منتقل کررہا ہے
سینئر عراقی رکن پارلیمنٹ :
نیوزنور7جنوری/عراق کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت واشنگٹن نے ایران مخالف دہشتگرد گروہ ایم کے اوکے اراکین کی ایک بڑی تعداد کو عراق میں دوبارہ تعینات کرکے انہیں اپنی فوجی بیسز پر تربیت دینا شروع کردی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں البینا پارٹی کے نمائندے ’’محمد البلداوی‘‘نےکہاکہ حکومت واشنگٹن نے ایران مخالف دہشتگرد گروہ ایم کے اوکے اراکین کی ایک بڑی تعداد کو عراق میں دوبارہ تعینات کرکے انہیں اپنی فوجی بیسز پر تربیت دینا شروع کردی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ عراق کے شمالی علاقوں میں ان دہشتگردوں کو امریکی فوجی بیسز میں تربیت دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام سے انخلاء کے بعد امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورمشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراق میں امریکی بیسز اب ایم کے او دہشتگردوں کی میزبانی کرکے انہیں تربیت دے رہا ہے تاکہ انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال کرسکے۔
واضح رہے کہ ایم کیو او دہشتگرد گروہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی برسوں میں ہی ایران میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کا وسیع پیمانے پر آغاز کردیاتھا۔
اس دہشتگرد گروہ کہ جسے امریکہ ،اسرائیل ،برطانیہ ،فرانس ،جرمنی ،سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے نے 1979ء سے لیکر1981ء تک کے دو برسوں کے دوران ایران کے بہت سے حکام ،انقلابی مجاہدین اورعام شہریوں کا قتل عام کیا اوران دہشتگردانہ کاروائیوں کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
- ۱۹/۰۱/۰۷