شام میں مفادات کا دفاع ایران کا مسلمہ حق ہے
دوشنبه, ۷ ژانویه ۲۰۱۹، ۱۲:۲۹ ب.ظ
قطری سفیر:
نیوزنور 7جنوری/ روس میں تعینات قطری سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک کی طرح شام میں قانونی مفادات رکھتا ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روس میں تعینات قطری سفیر ’’فہد بن محمد العطیہ‘‘نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک کی طرح شام میں قانونی مفادات رکھتا ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم شامی قوم کے مفادات کے خلاف دوسرے ممالک کی مداخلت کے ساتھ مخالف ہیں۔
موصوف سفیر نے کہا کہ شام میں مذہبی اختلافات کی تشکیل ایک ناقابل قبول پالیسی ہے لہذا تمام ممالک شامی حکومت اور عوام کے مفادات کی فراہمی کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر شام سے متعلقہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے اقدامات کی حمایت کر رہا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۰۷