نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

نیوزنور 7جنوری/ فرانس میں آٹھ ہفتوں سے جاری پیلی جیکٹس کا احتجاج پُرتشدد شکل اختیار کر گیا ہے اورفرانسیسی مظاہرین  صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں آٹھ ہفتوں سے جاری پیلی جیکٹس کا احتجاج پُرتشدد شکل اختیار کر گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین کار لفٹر کے ذریعہ دیوار توڑ کر منسٹری میں داخل ہو گئےہیں اور وہ صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہےہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال ہے اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین کی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے دوسری طرف فرانس کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق میکرون حکومت نے مظاہرین کو فسادی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت اقدام اُٹھانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حالات سدھرنے کے بجائے مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں 17 نومبر سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی