سعودی عرب، اسرائیل اور امریکہ ملکر بھی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے
اردنی ماہر سیاسیات :
نیوزنور25مئی/اردن کے ایک ماہر سیاسیات نے امریکی سفارتخانے کو یوروشلم منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام پر سعودی عرب کے حکمرانوں خاصکر سعودی ولی عہد بن سلمان اور شاہ سلمان کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ’’العمری‘‘نےامریکی سفارتخانے کو یوروشلم منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام پر سعودی عرب کے حکمرانوں خاصکر سعودی ولی عہد بن سلمان اور شاہ سلمان کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا مکمل انحصار اس وقت واشنگٹن کی حمایت پر ہے اسکے بر عکس اسلامی جمہوریہ ایران جس کی آبادی 90ملین سے زیادہ ہے مغربی اثر و رسوخ سے مکمل طور پر آزاد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم علاقائی طاقت ہے جبکہ سعودی عرب میں قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی پر شاہی خاندان میں اندرونی طور پر گہرے اختلافات ہیں ۔
موصوف ماہر نے گذشتہ سال بن سلمان کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی وقت سعودی عرب،اسرائیل اور امریکہ کو دھول چٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل اور امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کیلئے کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
اردنی ماہر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو سعودی، اسرائیلی و امریکی اشتعال انگیزیوں اور غیر قانونی اوردشمنانہ اقدامات کا جواب دینے کا بھر پور حق حاصل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اسکے اسرائیلی و امریکی اتحادی ملکر بھی اسلامی جمہوریہ ایران کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے کیونکہ ایرانی فوج،عوام اور قیادت اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت آمادہ ہیں ۔
- ۱۸/۰۵/۲۵