نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سینئر لبنانی تجزیہ کار:

نیوزنور 7جنوری/ایک سینئر لبنانی سیاسی تجزیہ کار نے کہاہے کہ بیروت میں عرب لیگ کا اقتصادی اجلاس دمشق کی شرکت کے بغیر ایک ناکام اجلاس ثابت ہوگا اس لئے حکومت لبنان کو شام کو مدعو کرکے عرب دنیا کےساتھ اس کے تعلقات کی راہ ہموار کرنی چاہئے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  ’’زید نصروالدین‘‘نےکہاکہ بیروت میں عرب لیگ کا اقتصادی اجلاس دمشق کی شرکت کے بغیر ایک ناکام اجلاس ثابت ہوگا اس لئے حکومت لبنان کو شام کو مدعو کرکے عرب دنیا کےساتھ اس کے تعلقات کی راہ ہموار کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بیروت کو عرب ممالک کی اجازت کے بغیر ہی مذکورہ اجلاس میں شام کو مدعو کرکے اپنے قومی مفادات کا دفاع کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ لبنانی میڈیا کے مطابق قاہرہ اوربیروت شامی صدر بشارالاسد کو مذکورہ اجلاس میں شرکت کیلئے عرب لیگ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شام باآسانی سے عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بحال نہیں کرےگا لیکن دیگر عرب ممالک کو عرب جمہوریہ شام کےساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ سات سالوں کےدوران ایک منظم سازش کے تحت شام کے دسیوں ہزار صنعتی مراکز اسکولوں اوراسپتالوں کو تباہ کردیاگیا اوراس جرم کو شامی عوام کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کو ملک کی تعمیر نو کیلئے عربوں کی ضرورت نہیں بلکہ عربوں کو سرمایہ کاری کیلئے شام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیروت میں ہونے والا عرب لیگ کا اجلاس اسی صورت میں کامیاب ہوسکتا ہے جب عرب ممالک لبنان کے خلاف اقتصادی محاصرے کو ختم کرنے پرمتفق ہونگے۔

انہوں نےمزید کہاکہ بعض عرب ممالک لبنان میں سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں ان ممالک نے خلیج فارس ممالک کے سیاحوں کو لبنان آنے سے بھی روک دیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی