سعودی عرب کی جیلوں میں قیدخواتین کو وحشیانہ طور پر شکنجہ دیا جاتا ہے
شنبه, ۵ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۰۵ ب.ظ
انسانی حقوق کی تنظیم:
نیوزنور 05 جنوری/انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید کی جانے والی عورتوں کو وحشیانہ طور پر شکنجہ دیا جاتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم " قسط"نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید کی جانے والی عورتوں کو وحشیانہ طور پر شکنجہ دیا جاتا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم قسط نے اپنے ایک بیان میں فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام جیلوں میں قید عورتوں کو بری طرح شکنجہ دے رہے ہیں۔
قسط کے مطابق سعودی بادشاہ کے دربار کے سابق مشیر سعود القحطانی کو شکنجوں کے کمروں میں بارہا دیکھا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم قسط کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں قید عورتوں کو بدنی شکنجے کے ساتھ نفسیاتی شکنجے بھی دیئے جاتے ہیں۔