چین تائیوان کوحاصل کرنےکیلئے طاقت کا استعمال بھی کرسکتا ہے
چینی صدر:
نیوزنور 05 جنوری/چین کے صدر نےکہاہے کہ تائیوان کی عوام چین میں ضم ہونے کو تسلیم کریں بصورت دیگر چین اپنی طاقت کا استعمال بھی کرسکتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر نےکہا کہ تائیوان کی عوام چین میں ضم ہونے کو تسلیم کریں بصورت دیگر چین اپنی طاقت کا استعمال بھی کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان کسی بھی صورت میں چین کے ساتھ ضم ہوگا۔
چینی صدر نے کہا کہ چین اور تائیوان ایک ملک اور دو نظام ہیں۔
انہوں نے تائیوان کو چین میں ضم ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں کہ وہ چین میں ضم ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان میں آزادی کے نام سے کسی بھی قسم کی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
چین کے صدر نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ چین اور تائیوان کا معاملہ اندرونی ہے اور اس معاملے میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
- ۱۹/۰۱/۰۵