نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


نیوزنور 05 جنوری/امریکا کے وسط مدتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے 535 ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا جن میں سے دو مسلم خواتین نے قرآن پاک پر حلف اُٹھایا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کانگریس میں 100 سینٹ اراکین اور 435 ایوان نمائندگان کے اراکین نے کل اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیاحلف اُٹھانے والوں میں 127 خواتین شامل ہیں۔

امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی بار اتنی خواتین نے ایک ساتھ حلف اُٹھایا ہے جب کہ پہلی ہی بار دو پناہ گزین مسلم خواتین 37 سالہ الہان عمر اور 42 سالہ راشدہ طالب نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ الہان عمر نے حجاب پہنا ہوا تھا اور ان کے ہاتھ میں تسبیح تھی جب کہ راشدہ طالب نے فلسطینی لباس پہن کر شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 6 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہوگئی تھی جب کہ صدر ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کو اپ سیٹ کا سامنا رہا تھا۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی