نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں

جمعه, ۴ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۲:۴۰ ب.ظ


آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی:

 نیوزنور 04 جنوری/ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ شیعہ عالم دین نے  وزیر خزانہ سے ملاقات میں بینکوں پر قریبی نگرانی رکھنے اور عوامی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قم میں’’ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی‘‘ نے بینکوں پر قریبی نگرانی رکھنے اور عوامی مشکلات کو حل کرنے  پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے ایران کے وزیر خزانہ اور اس کے ہمراہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں پر قریبی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ایسی خبریں موصول ہوتی ہیں کہ فلاں شخص نے 30 ہزار ارب تومان کرپشن کی ہے اتنے بڑے پیمانے پر کرپشن ایک شخص کے بس کی بات نہیں بلکہ اس شخص کے پیچھے ایک گروہ ہے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے عوام کو در پیش معاشی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اندر مایوسی اور نا امیدی پیدا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنی چاہیے ۔

انہوں نے ملکی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے فلسفہ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات عوامی مشکلات کا حل نہیں ہیں  امریکہ عراق اور افغانستان اور دیگر ممالک میں موجود ہے لیکن مذکورہ ممالک کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہےامریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں  کیونکہ وہ ہم سے میزائل سسٹم ختم کرنے، شام ، عراق ، فلسطین اور یمن کے عوام کی حمایت ترک کرنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبات پیش کرےگا جو ایرانی قوم کے لئے ناقابل قبول ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی