نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ملائشیا کے معروف سیاسی تجزیہ کار:

 نیوزنور 04 جنوری/ ملائشیا کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار وبین الاقوامی امور کے ماہر نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کی علحیدگی کے فیصلے کی یورپی یونین کی طرف سے مخالفت اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک اخلاقی فتح ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’احمد فاروق‘‘نے ایک مختصر انٹرویو میں کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کی علحیدگی کے فیصلے کی یورپی یونین کی طرف سے مخالفت اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک اخلاقی فتح ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اقتصادی اور سیاسی دباؤ کے ذریعےعالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کو تنہا کرنے کی ناکام کوشش کی ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایران مخالف اقدامات کے باعث آج پوری دنیا میں امریکہ کا اثرورسوخ ختم ہورہا ہے۔

انہوں نے یمن پر آل سعود کی مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ جنگ اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہونے کا باعث بنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  یمنی بچوں وخواتین کا وحشیانہ قتل عام کرکے آل سعود کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو اہے۔

انہوں نے شام سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے  ہوئےکہاکہ یہ فیصلہ بھی اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے ایک اخلاقی فتح ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام سے امریکہ کا فرار ہونا علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑھتے اثرورسوخ کو ثابت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ سال آٹھ مئی کو ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے اورمن گھڑت الزامات کو دوہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علحیدگی کا اعلان کیاتھا ۔

ٹرمپ کی علحیدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہاتھا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے۔

ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نےبھی ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سےعلحیدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہاتھا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے پانچ فریقوں کے درمیان رہےگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی