امریکی پالیسی صیہونی ریاست کے ہاتھوں یرغمال ہے
ایرانی سفیر:
نیوزنور 04 جنوری/ برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکی پالیسی جو ناجائز صیہونی ریاست کے ہاتھوں یرغمال ہے ناکام رہے گی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ’’حمید بعیدی نژاد‘‘نے لندن میں ایرانی صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہاکہ امریکی پالیسی جو ناجائز صیہونی ریاست کے ہاتھوں یرغمال ہے ناکام رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک امریکی پالیسی اسرائیل کے ہاتھوں میں یرغمال رہے گی واشنگٹن کبھی بھی آزادانہ طور پر آگے نہیں بڑھ سکتا اور دوسرے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات بھی استوار نہیں کرسکتا۔
ایرانی سفیر نےکہا کہ جب تک امریکہ خطی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا رہے گا اس کو شکست ہوتی رہے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد امریکہ نے کبھی بھی ایران کی حقیقی آزادی کو تسلیم نہیں کیا۔
بعیدی نژاد نے مزید کہا کہ خطے میں آزاد اور طاقتور ایران ہمیشہ امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف کھڑا رہا ہے جو امریکہ کو قبول نہیں۔