نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جنرل احمد پوردستان :

 نیوزنور25مئی/اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اسٹراٹیجک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہےکہ ایرانی فوج کو سعودی عرب، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر موجود ہتھیاروں کے بارے میں علم ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اسٹراٹیجک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ ’’جنرل احمد پوردستان‘‘ نے خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر حضرت امام خمینی ؒکے حرم میں منقعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ایرانی فوج کو سعودی عرب، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر موجود ہتھیاروں کے بارے میں علم ہے۔

جنرل پوردستان نے کہا کہ سن 57 ہجری شمسی میں ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد خطے میں امریکہ کے تمام منصوبے درہم و برہم ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی سے قبل ایران کے تمام سیاسی اور مادی امور پر امریکہ کا قبضہ تھا اور آبنائے ہرمز کا اختیار امریکہ کے ہاتھ میں تھا لیکن انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایرانی قوم نے ایران پر امریکہ کے تسلط کو ختم کردیا جس کے بعد امریکہ نے انقلاب اسلامی کو شکست دینے کے لئے اپنے تمام سیاسی، اقتصادی، اور فوجی حربے استعمال کئے لیکن اسے ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ در حقیقت انقلاب اسلامی کو نابود کرنے کے لئے شروع کی گئی  تھی لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اس میں جنگ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جنرل پوردستان نے کہا کہ آج اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں قائم امریکی فوج اڈوں میں موجود ہتھیاروں کے بارے میں ایرانی فوج مطلع ہےاور خطے میں امریکہ کی تمام فوجی نقل و حرکت پر ایرانی فوج کی قریبی نظر ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ایرانی فوج ملکی اور قومی مفادات کا دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی