عراق، ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا
جمعه, ۴ ژانویه ۲۰۱۹، ۰۱:۱۰ ب.ظ
عراقی وزیر خارجہ:
نیوزنور 04 جنوری/ عراق کے وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل در آمد کرنے کا پابند نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ’’ محمد علی الحکیم ‘‘نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں یکطرفہ ہیں اس لئے نہ ہی عالمی برادری اور اسی طرح عراق ان پابندیوں پر عمل درآمد کرنے کا پابند نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مابین دینارمیں بھی تجارت کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ایران اورعراق کے مابین تجارتی لین دین کی سطح 12ارب ڈالرہے۔
- ۱۹/۰۱/۰۴