شام سے رفتہ رفتہ فوجی انخلا ہو گا
ٹرمپ:
نیوزنور 04 جنوری/ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کی شکست کے بعد رفتہ رفتہ امریکی فوجیوں کا انخلا ہو گا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے باوجود شامی کردوں کا تحفظ کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے شام سے تیس روز میں امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا مگر اندرون ملک مچنے والے خلفشار کے بعد دوبارہ اعلان کیا کہ شام سے فوجی انخلا چار مہینے میں انجام پائے گا۔
ٹرمپ نے شمالی کوریا کے مسئلے کی طرف بھی اشارہ کرتےہوئے کہا کہ وہ جلد ہی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کے پروگرام کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ رابطہ خوش آئند ہے اور انھوں نے کبھی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کئے جانے کے عمل میں تیزی لائے جانے پر تاکید نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے نئے عیسوی سال کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف اگر پابندیاں جاری رہتی ہیں تو پیونک یانگ اپنا رویہ تبدیل کر سکتا ہے۔
- ۱۹/۰۱/۰۴