عرب جمہوریہ شام امن ،اتحاد وبھائی چارے کی سرزمین ہے
شامی مفتی اعظم:
نیوزنور 04 جنوری/شام کے مفتی اعظم نے اس بات کےساتھ کہ عرب جمہوریہ شام امن ،اتحاد وبھائی چارے کی سرزمین ہے کہا ہے کہ شام کی انقلابی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج اورقیادت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’احمد بدرالدین حسون‘‘نے اس بات کےساتھ کہ عرب جمہوریہ شام امن ،اتحاد وبھائی چارے کی سرزمین ہے کہا ہے کہ شام کی انقلابی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج اورقیادت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج عرب جمہوریہ شام پوری دنیا کی طرف سے جنگ لڑرہا ہے اوراس جنگ میں شامی عوام نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 80 ممالک کے دہشتگردوں نے شام میں مساجد ،گرجاگھروں،اسپتالوں اوراسکولوں کو تباہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آج دہشتگرد اوران کے حامیوں کو شام میں ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔- ۱۹/۰۱/۰۴