ضرورت پڑنے پر یمن میں اپنی فوجیں تعینات کریں گے
تحریک نجباء عراق کے سربراہ:
نیوزنور 04 جنوری/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت نجباءکےسربراہ نے جارحین کےخلاف یمنی عوام کی استقامت کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں موقع ملا تو مقاومتی فورسز یمن جانے سے نہیں ہچکچائےگی ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں ’’شیخ اکرم القابی‘‘نے جارحین کےخلاف یمنی عوام کے استقامت کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں موقع ملا تو مقاومتی فورسز یمن جانے سے نہیں ہچکچائےگی ۔
انہوں نے کہاکہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے نمائندے نہیں بلکہ امریکہ اوراسرائیل کے اعلیٰ کار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی امریکہ کے ایجنٹ تھے۔
انہوں نے شام سے امریکہ کی پسپائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے حلب اور دیگر علاقوں کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے میں اہم کرداراد اکیا ہے اورضرورت پڑنے پر ہم شام میں اپنی موجودگی کو برقراررکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ عراق وشام میں امریکی وصیہونی ایجنٹوں کو شکست دینے میں لبنانی حزب اللہ اور پاسداران انقلاب اسلامی ایران کا ذبردست کرداررہا ہے۔